the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
سپریم کورٹ نے بہار کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کرنے کا آج حکم دیا۔ جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دبنگ لیڈر کو ایک ہفتے کے اندر اندر تہاڑ بھیجنے کا حکم دیا۔ بنچ کے لئے جسٹس مشرا نے آشارنجن اور چندركیشور پرساد عرف چندہ بابو کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہاب الدین کے خلاف نچلی عدالت میں سماعت تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جائے



گی۔

آشارنجن ایک ہندی اخبار کے سیوان بیورو چیف راجدیو رنجن کی بیوی ہیں، جن کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ چندہ بابو کے دو بیٹوں کو قتل کر کے تیزاب میں ڈال دیا گیا تھا اور واقعہ کے چشم دید گواہ تیسرے بیٹے پرگواہی دینے کےلئے جاتے وقت گولیاں ماری گئی تھیں جس میں اس کی بھی موت ہوگئی تھی۔ دونوں نےعدالت سے آزادانہ اور منصفانہ سماعت کے لئے شہاب الدین کو سیوان جیل سے تہاڑ بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ شہاب الدین کے خلاف 45 مجرمانہ معاملے زیر التوا ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.